مومن
ایکدوسرے کے بھائی ہیں ۔
إِنَّمَا
الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ
لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ(حجرات:۱۰)
مومنین
تو بس آپس میں بھائی بھائی ہیں، لہٰذا تم لوگ اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرا
دو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
وَ الۡمُؤۡمِنٰتُ بَعۡضُہُمۡ اَوۡلِیَآءُ بَعۡضٍ (توبہ :۷۱)
اور
مومن مرد اور مومنہ عورتیں ایک دوسرے کے بہی خواہ ہیں
مومن
کی حرمت اور اس کی محبت و خیر خواہی
امام
صادق سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا: کسی چیز کے ذریعہ خدا کی عبادت نہیں کی گئی جو
کہ مومن کا حق ادا کرنے سے افضل ہو۔ نیز فرمایا: بیشک خدا وند عالم کی بہت سی
حرمتیں ہیں مثلاً کتابِ خدا کی حرمت، رسولۖ کی حرمت، بیت المقدس کی حرمت اور مومن
کی حرمت ۔
الإمامُ
الصّادقُ ع : مَـن عَـظّمَ دِينَ الله عظّمَ حقَّ إخْوانِهِ ، ومَنِ اسْتَخَفَّ
بدِينهِ اسْتَخَفَّ بإخْوانِهِ.(بحارالانوار : ۷۴ / ۲۸۷ / ۱۳)