جمعه  ،17 اپریل  ،2026ء   |   روزانہ کی حدیث
’’جو شخص اپنے برادر مؤمن پر تہمت و بہتان لگائے وہ اہل دوزخ ہوگا۔‘‘(امام جعفر صادق علیہ السلام) ( ( بحارالا نوار: ج 75، ص 260، ح 58))
Image

المہدی (عج) ادارہ تربیت اسلامی کے پروگرامات

المہدی (عج) ادارہ تربیت اسلامی کے پروگرامات

پروگرامات

پیغام رہبر: شہید علی رضا تنگسیری ,

رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنه‌ای، کا سردار علیرضا تنگسیری کی شہادت پر پیغام

بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم

وَ لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَمْوَاتًا بَلْ اَحْیَاءٌ عِنْدَ رَبِّھِمْ یُرْزَقُوْنَ

دلیر و بہادر کمانڈرِ بحریہ، پاسدارانِ انقلابِ اسلامی، ایڈمیرل علیرضا تنگسیری، برسوں کی مجاہدت کے بعد شہادت کے مرتبے سے سرفراز ہوئے۔ یہ شہادت اُس تنگستان کے بہادر فرزند، ایران کے سپاہی اور پاسدارِ اسلام کی، جو تیسری مسلط شدہ جنگ کے میدان نبرد میں شہید ہوئے، بوشہر کی بہادر و جانثار عوام، جنوبی علاقے کے نوجوانوں، اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج اور پوری ایرانی قوم کے لیے، جو ہمیشہ ایران کی آزادی اور آبی سرحدوں خصوصاً خلیجِ فارس کی محافظ رہی ہے، ایک عظیم سندِ افتخار ہے۔ یہ واقعہ اُن کے لیے راہنما ہے کہ وہ ایران کی بحری عظمت اور مزاحمت کی راہ کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط و مستحکم بنائیں، ان شاء اللہ۔

میں، اس جنگجو کمانڈر کی شہادت پر اُن کے معزز خاندان، ان کے رفقائے کار، اور بحریہ اور پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے تمام کمانڈروں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں، اور بارگاہِ الٰہی میں شہید کے لیے بلند درجات کی دعا کرتا ہوں۔

آیت اللہ العظمٰی سید مجتبیٰ حسینی خامنه‌ای
30 مارچ 2026